• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی فیصلوں سے ثابت ہوگیا نیب جھوٹے کیسز بناتا ہے، احسن اقبال

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)سابق وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہاہے کہ آج پھر نارووال سپورٹس سٹی کے جھوٹے ریفرنس میں پیش ہوئے ہیں،کل لاہور ہائیکورٹ نے میر شکیل الرحمن کو باعزت بری کیا ہے،ان فیصلوں نے ثابت کیا ہے کہ نیب جھوٹ پر مبنی کیسز بنا رہا ہے،راجہ قمر اسلام کے خلاف صاف پانی کیس بنایا گیا اور دس ماہ قید میں رکھا گیا،ان کا الیکشن خراب کیا گیا اور اب پتہ چلا کہ نیب چارجز ہی نہیں بنا سکا،ان کے اور ہمارے خاندان نے کردار کشی اور مشکلات کا سامنا کیا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔عمران نیازی کو پتہ ہی نہیں ملک کیسے چلانا ہے، سفارتی کاری کیسے چلانی ہے، بلوچستان کی احساس محرومی کیسے دور کرنی ہے ، کسانوں کو کھاد کیسے دینی ہے، روزگار کیسے دینا ہے، عمران نیازی کو بس یہ پتہ ہے کہ اپوزیشن پر جھوٹے کیسز بنانے ہیں،اس حکومت نے 22 کروڑ عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،عوام کو لنگرخانے نہیں کارخانے چاہیں،سی پیک کے انقلاب کو تہس نہس کر دیا ،اب چین کے سامنے کشکول اٹھانے جارہا ہے،سنا ہے روس سے بھی مانگنے جارہا ہے،جو آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کی بات کرتا تھا، اب آئی ایم ایف کے پاس نیشنل بینک کو گروی رکھ دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید