کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی اسپرٹ آف دی کرکٹ ایوارڈ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کو مل گیا۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ کیخلاف سیمی فائنل میں سنگل لینے سے انکار پر ایوارڈ جیتا ہے۔ان سے قبل نیوزی لینڈ کے ڈینیل ویٹوری، برینڈن میک کولم اور کین ولیمسن بھی یہ ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں۔ ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں ڈیرل مچل نے عادل رشید کی بولنگ پر رنز لینے سے منع کر دیا تھا۔ آئی سی سی کے مطابق کرکٹ کا وہ لمحہ جس نے ہزاروں شائقین کا دل جیتا تھا۔ مچل نے کہا کہ آئی سی سی اسپرٹ ایوارڈ حاصل کرنا اعزاز ہے۔ امارات میں اس T20 ورلڈ کپ کا حصہ بننا ایک حیرت انگیز تجربہ تھا۔