کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان نے آئر لینڈ کے دورے کیلئے پندرہ خواتین رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔ فاطمہ ثنا تین ٹی ٹوئنٹی میچز میں کپتانی کریں گی۔ ٹیم میں عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ ،گل فیروزا، منیبہ علی، نجیحہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، رمین شمیم ،صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، طوبیٰ حسن اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔ محمد وسیم ہیڈ کوچ ہوں گے۔