• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج بنگلہ دیش سے تیسرا ٹی 20، پاکستان کیلئے وائٹ واش بچانا چیلنج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف جمعرات کو ڈھاکا میں تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو وائٹ واش سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے ۔ بنگلہ دیش نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف پہلی بار ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی ہے۔ سیریز میں پاکستانی بیٹنگ مشکلات کا شکار ہے۔ دو میچوں میں واحد نصف سنچری فہیم اشرف نے بنائی ہے۔ دوسرے میچ میں پہلے چھ بیٹرز کا اسکور بالترتیب 8، 1، 0، 9، 0، 0 رہا۔ پاکستان کے کوچ مائیک ہیسن نےچند ہفتے قبل عہدہ سنبھالنے کے بعد پاکستانی بیٹرزسے جارحانہ کھیل کھیلنے کا مطالبہ کیا تھا۔ کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ پاکستان سیریز ہار گیا لیکن تماشائیوں کا پیسہ وصول ہوگیا۔ ہمیں پاور پلے میں بیٹنگ بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ دریں اثنا پاکستانی بیٹرحسن نواز کی ٹی 20انٹرنیشنل میں صفرپر آؤٹ ہونے کی تعداد 6 ہوگئی ہے، فخر زمان بھی ٹی 20 کیریئر میں 6مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں۔ شاداب خان، عماد وسیم اور عمر گل 6 ، بابر اعظم، محمد حفیظ اور کامران اکمل سات، سات، سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی 8 جبکہ وکٹ کیپر بیٹر عمر اکمل 10 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کھلاڑیوں میں سرفہرست ہیں۔

اسپورٹس سے مزید