کراچی(اسٹاف رپورٹر)19ویں عالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ جمعرات سے تاشقند میں شروع ہورہی ہے۔ جس میں 24ملکوں کی ٹیمیں ایکشن میں ہونگیں، پول اے میں شامل پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز پہلے روز بیلجیم سے کرے گی۔