• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرو ہاکی لیگ، نیوزی لینڈ کا انکار، پاکستان کو دعوت مل گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈ کے انکار کے بعد انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو پرو ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے باضابطہ دعوت نامہ بھیج دیا ۔ ساتھ ہی اس متعلق فیصلے کیلئے 12اگست تک ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ نیوزی لینڈ نے مالی مشکلات کے سبب ایونٹ میں شرکت سے معذوری ظاہر کی ہے، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کہا ہے کہ اس پر اخراجات کے بارے میں پاکستان اسپورٹس بورڈ، بین الصوبائی رابطے کی وزارت کو بتاچکے ہیں۔ ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے70 کروڑ روپے کے مطالبے سے اعلی حکومتی حکام کو آگاہ کردیا ہے۔

اسپورٹس سے مزید