• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپورٹس فیڈریشنز عہدے داروں کیلئے عمر کی حد 70 سال مقرر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپور ٹس بورڈ نے کھیلوں کی فیڈریشن میں عہدے داروں کی عمر 70سال مقرر کرنے اور اسپورٹس فنڈنگ ریگولیشنز اور پنشن کنٹریبیوٹری فنڈ کی منظوری دیدی۔ بدھ کووزیراعظم کے مشیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناءاللہ خان کی زیر صدارت پی ایس بی کے 34 ویں بورڈ اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ بورڈ نے فٹ سال کو فٹبال سے متعلق گیم قرار دیتے ہوئے اس کی نگرانی فٹبال فیڈریشن کو سونپ دی۔ جبکہ چیک بال، پیرا گلائیڈنگ اینڈ ہینڈ گلائیڈنگ، اور کینوئنگ فیڈریشنز کی ابتدائی رجسٹریشن منسوخ اور تیر اندازی فیڈریشن کو انتخابی ریکارڈ کی پی ایس بی سے تصدیق کرانا لازم قرار دیا گیا۔

اسپورٹس سے مزید