کراچی(عبدالماجد بھٹی/ اسٹاف رپورٹر) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے شوہر عصر ملک نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو خیر باد کہہ دیا ہے اور وہ مستقل ملالہ یوسف زئی کے ساتھ برطانیہ اور دیگر ملکوں میں سفر کرتے ہیں۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق لاہور کے قومی ہائی پرفارمنس سینٹر میں جنرل منیجر آپریشنز اور لمس گریجویٹ عصر ملک نے چند ہفتے قبل پی سی بی کی ملازمت سے باضابطہ استعفیٰ دے دیا تھا اور ملالہ سے نکاح کے بعد وہ دوبارہ پاکستان نہیں آئے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ عصر ملک کا پرانے دوستوں سے رابطہ ہے لیکن وطن واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔