• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسم کی مدافعتی صحت کو برقرار رکھنے کے طریقے

بہت سے لوگ جانتے ہیں کہ صحت مند طرز زندگی کو برقرار رکھنے میں اچھی نیند اور متوازن غذا کھانے کا کردار اہم ہے۔ تاہم، لوگ اپنی صحت کا صرف اس ذہنیت کے ساتھ خیال رکھتے ہیں کہ موجودہ جسمانی حالت کو برقرار رکھا جائے ، حالاں کہ حقیقی معنیٰ میں صحت کا خیال رکھنے کا مطلب اپنی ہر جسمانی کیفیت اور حالت کو بہتر بنانا ہونا چاہیے تاکہ آپ کے جسم میں مختلف بیماریوں اور ذہنی دباؤ سے لڑنے کی صلاحیت ہو۔ 

بہتر مدافعتی صحت کے حل آپ کی سوچ سے کہیں زیادہ عملی اور آسان ہیں۔ تاہم، اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ ہمیں چند "معروف عمومی صحت کے مشوروں" کی خرافات کا پردہ فاش کرنا ہو گا کیونکہ صحت کے معاملے میں ’’ایک سائز سب کے لیے فٹ بیٹھتا ہے‘‘ کا محاورہ مناسب نہیں ہے۔

اپنی نیند کے انداز کو جانیں

ہارورڈ یونیورسٹی کے مطابق، کم نیند کا مطلب ہے سست اور چڑچڑا مدافعتی نظام، جو جسم میں سوزش کو متحرک کرتا ہے۔ بدلے میں، انفیکشن آپ کی نیند کی مقدار پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ عام طور پر، اچھی طرح سے نہ سونا آپ کے جسم کو ایسے وقت میں سونے پر مجبور کرنے سے منسلک ہو سکتا ہے، جب وہ سونے پر آمادہ نہیں ہوتا۔ 

نیشنل سلیپ فاؤنڈیشن بالغ افراد کے لیے سات سے نو گھنٹے اور نوجوان بالغوں کے لیے اس سے کچھ زیادہ گھنٹے نیند لینے کی سفارش کرتی ہے۔ تاہم، فاؤنڈیشن یہ بھی تسلیم کرتی ہے کہ ہر کسی کے پاس پہلے سے طے شدہ نیند کا طریقہ نہیں ہوتا ہے۔ نیند کے تین طریقے ہیں، جن کے بارے میں ہم جانتے ہیں:

ایک وقت میں پوری نیند لینا(مونو فیسِک): آپ عام طور پر اپنی نیند ایک ہی وقت میں لیتے ہیں، چاہے درمیان میں آپ باتھ روم جانے کے لیے اُٹھیں۔

دو وقتوں میں نیند لینا (بائیفیسِک): آپ عمومی طور پر 24 گھنٹوں میں دو بار سوکر اپنی نیند پوری کرتے ہیں۔ ایک بار زیادہ دیر (مثال کے طور پر پانچ گھنٹے) اور دوسری بار کم دیر (مثال کے طور پر دو گھنٹے) سوکر۔

متعدد دفعہ نیند لینا( پولی فیسِک): اپنی روزانہ کی نیند پوری کرنے کے لیے آپ دن/رات (24 گھنٹہ) میں تین یا اس سے زائد دفعہ سوتے ہیں۔

آپ کیسے جان سکتے ہیں کہ آپ کی نیند کا طریقہ آپ کے لیے صحت مند ہے؟ میرا معمول کیا ہے، اور کیا میں اپنی نیند کو پورا اور خود کو توانا محسوس کرتا ہوں؟

کچھ لوگ خوابوں کا جرنل رکھتے ہیں، انہیں نیند کا جرنل بھی رکھنا چاہیے۔ اس بات پر دھیان دیں کہ آپ کا جسم قدرتی طور پر کس وقت جاگنے اور آرام کرنے کی طرف مائل ہوتا ہے۔ اس کے بعد آپ اپنی روزمرہ کی ضروریات کے مطابق، اپنے جاگنے اور آرام کرنے کے اوقات میں بتدریج تبدیلی لاسکتے ہیں۔

جسم میں پانی کی مقدار پوری رکھیں 

اکثر لوگ اس پرانی کہاوت پر سختی سے عمل کرتے ہیں کہ روزانہ آٹھ گلاس پانی اچھی صحت کی ضمانت نہیں۔ البتہ، حقیقت یہ ہے کہ ہر شخص کی جسمانی ضرورت کے مطابق، اس کی پانی کی طلب مختلف ہوسکتی ہے۔ اس کا کوئی سائنسی یا فطری قانون موجود نہیں ہے۔ آپ کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنی جسم کی پانی کی ضروریات کو سمجھیں اور اس کے مطابق پانی پئیں۔ امریکی اپنی پانی کی 22فی صد ضرورت کھانے کی غذا سے حاصل کرتے ہیں۔ کاربونیٹڈ پانی، چائے اور کافی جیسے مشروبات بھی پانی کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

کھانے میں پودوں والی غذا شامل کرنا

امریکی محکمہ زراعت کے مطابق، آپ کے کھانے کی آدھی پلیٹ پھلوں اور سبزیوں سے بھری ہونی چاہیے۔ اینڈرسن کینسر سینٹر کا کہنا ہے کہ، پودوں پر مبنی غذا آپ کو جرثوموں اور جراثیم سے محفوظ رکھنے کے لیے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتی ہے۔ پودوں کی خوراک بھی سوزش کو کم کرتی ہے جبکہ ایک صحت مند مدافعتی نظام، بیماری کی طرف بڑھنے سے پہلے پیتھوجینز کی شناخت اور انہیں ختم کرنے کے لیے تیزی سے حرکت میں آسکتا ہے۔ 

اگرچہ ہر ہفتے کچھ گوشت کھانا آپ کے لیے بُرا نہیں ہے، لیکن ایک متوازن غذا ضروری ہے۔ تلے ہوئے پودوں کے کھانے پر مبنی غذا اتنی صحت بخش نہیں ہے۔ مختلف قسم کی غذائیں بشمول چنے اور توفو، وہ چیزیں ہیں جو کھانے کو صحت مند اور اچھی طرح سے متوازن بناتی ہیں۔

ذہنی دباؤ کو حاوی مت ہونے دیں 

امریکن سائیکالوجیکل ایسوسی ایشن کے مطابق، ذہنی دباؤ آپ کے مدافعتی نظام کو کمزور کرتا ہے۔ حالیہ تحقیق میں تنہائی پسندی اور سماجی دوری کو بھی کمزور مدافعتی صحت سے جوڑا گیا ہے۔

ورزش کو اپنائیں

سی ڈی سی مدافعتی صحت کو بڑھانے اور دائمی بیماری کے خطرے کو کم کرنے کے ایک آلے کے طور پر باقاعدگی سے دو دن کی ’’اسٹرینتھ ٹریننگ‘‘ کے ساتھ اعتدال پسند ورزش کی سفارش کرتا ہے۔

جِلد کا خیال رکھیں

آپ پیدائشی مدافعتی میکانزم کے ساتھ پیدا ہوئے ہیں جو جراثیم کو آپ کے جسم میں داخل ہونے سے روکتے ہیں اور اس میں آپ کی جِلد بھی شامل ہے۔ اپنی جلد کی مدافعتی صلاحیتوں کو محفوظ رکھنے کے لیے اس کی حفاظت کریں۔ متوازن غذا کھانا اور ہائیڈریٹ رہنا یقینی بناتا ہے کہ آپ کی جلد صحت مند ہے۔

فطرت کو گلے لگائیں

آپ کی صحت کے لیے ’’نیچر شاور‘‘ بھی اتنے ہی ضروری ہیں جتنے’’ریگولر شاور‘‘۔ نیویارک اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ آف کنزرویشن، مدافعتی صحت کے لیے باقاعدگی سے جنگل کی سیر کرنے کا مشورہ دیتا ہے۔ تاہم آپ صرف قدرتی مناظر کو دیکھ کر بھی اس کے فائدے حاصل کرسکتے ہیں۔

ڈپارٹمنٹ کی تحقیق کے مطابق، وہ مریض، جن کے کمروں کے باہر سبز نظارے ہوتے ہیں، وہ جلد صحت یاب ہوتے ہیں اور انھیں کم درد کش دواؤں کی ضرورت پڑتی ہے۔

صحت سے مزید