• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں بدھ مت تہذیب کی سب سے بڑی دریافت

خیبر پختونخوا میں بدھ مت تہذیب کے حوالے سے خطے کی سب سے بڑی دریافت ہوئی ہے۔

ڈائریکٹر آرکیالوجی عبدالصمد خان کا کہنا ہے کہ باہو ڈھیری صوابی میں 1800 سال پرانے تاریخی نوادرات کی دریافت ہوئی ہے۔

عبدالصمد خان نے مزید کہا کہ 400 سے زائد بدھ مت نوادرات اور اسٹوپہ خطے کی سب سے بڑی دریافت ہیں۔

ڈائریکٹر آرکیالوجی نے کہا کہ نوادرات کی دریافت کا کام 6 ماہ پہلے شروع کیا تھا، تاریخی نوادرات کو محفوظ بنانے کا کام شروع کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوادرات کو سیاحت کے لیے پیش کرنے پر بھی کام ہورہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید