کراچی (اسٹاف رپورٹر) انگلش کرکٹ بورڈکے منیجنگ ڈائریکٹر ایشلے جائلز کو ایشز میں انگلینڈ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ جائلز کے تین سالہ دور میں انگلینڈ مینز ٹیم نے 50 اوور کا ورلڈ کپ جیتا جبکہ اس وقت انگلش ٹیم دنیا کی بہترین ٹی ٹوئنٹی ٹیم ہے۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کو ایشز سیریز میں 0-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔