اسلام آباد ( نیوز رپورٹر )وزیراعظم عمران خان چینی قیادت کی خصوصی دعوت پر اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ4روزہ سرکاری دورے پر جمعرات کو بیجنگ پہنچ گئے چینی صدر سے اہم ملاقات طے ہے،ان کے دورے میں تجارتی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کیساتھ ساتھ اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور زیر بحث آئینگے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق چین کے معاون وزیرِ خارجہ ووجیانگ ہائو، چین کے سفیر وو جائی اور چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے وزیر اعظم کا ہوائی اڈے پراستقبال کیا۔
وزیر اعظم بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرینگے اس کے علاوہ وزیراعظم کی چینی صدر شی جن پنگ کیساتھ اہم ملاقات طے ہےجبکہ وزیراعظم لی کی چیانگ کیساتھ بھی دو طرفہ امور پر ملاقات کریں گے۔