کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہم نے پیپلز پارٹی کو 27جنوری کو جو مسودہ مطالبات کا پیش کیا ہے وہ من و عن سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے۔ عوام کے کھڑے ہونے کا ہی ثمر ہے کہ اس طرح کے فیصلے جو برسوں سے محفوظ تھے عوام کیلئے جاری ہونا شروع ہوگئے۔ اربوں روپے کا سالانہ فنڈ کہاں جارہا ہے کوئی صوبائی حکومت سے نہیں پوچھ سکتا عوامی مسائل حل کیوں نہیں ہو رہے، وزیر اعلیٰ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں 1200 ارب روپے صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ کو منتقل کرنے کا فارمولا واضح کریں۔ سندھ میں 2021 کا کالا قانون اس وقت بھی نافذ العمل ہے۔