• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے کے ایل ایف کی تنظیم سازی ،مرکزی ڈھانچہ تشکیل

لوٹن (نمائندہ جنگ) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی تنظیم نو کے تکمیل پارٹی کے بااختیار اور پالیسی و فیصلہ ساز ادارے سپریم کونسل کا پہلا اجلاس پارٹی کے سنٹرل انفارمیشن آفس میں منعقد ہوا جس میں ریاست سمیت امریکہ، برطانیہ، یورپ اور گلف زون سے نومنتخب ممبران نے شرکت کی۔ جے کے ایل ایف کے پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں سرینگر کے علاوہ آزاد کشمیر و گلگت بلتستان زون سے خواجہ سیف الدین، حافظ محمد انور سماوی، راجہ حق نواز خان، سلیم ہارون، خواجہ پرویز اقبال، خواجہ منظور احمد چشتی، ساجد صدیقی، سردار جاوید حنیف، سردار محمد انور خان، اعظم ضیا، سردار محمد حیات خان خان، قاری نصیر احمد، ایس ایم ابراھیم ایڈووکیٹ، ملک عبدالرحیم (چیئرمین ایس ایل ایف)، ملک اسلم، عبدالمجید بٹ، سردار جمشید خان، سلیم بٹ (ممبر الیکشن کمیشن) اور محمد رفیق ڈار، برطانیہ سے پروفیسر راجہ ظفر خان، صابر گل اور طارق شریف، یورپ سے سردار زاہد حسین خان اور سردار مذمل حق عادل، امریکہ سے محمد حلیم خان اور اشرف گلشن جب کہ مڈل ایسٹ (گلف) زون سے حافظ ممتاز احمد اور سردار سلیم خان آفتاب نے شرکت کی۔ سنٹرل انفارمیشن آفس سے ترجمان کے نام پر جاری بیان کے مطابق اجلاس کے ابتدا پر سابق مرکزی کنویننگ کمیٹی کے سربراہ خواجہ سیف الدین نے کمیٹی کے جملہ ممبران کی کاوشوں بالخصوص ایک سال دو مہینوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا جنہوں نے 18 نومبر 2020ء کے سابق سپریم کونسل کے فیصلوں پر عمل درآمد کرانے میں بھرپور تعاون پیش کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مرکزی کنویننگ کمیٹی کو تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ہائوس کو پارٹی کے سینئر رہنما اعظم ضیاء کی سربراہی میں قائم مرکزی الیکشن کمیشن کے سپرد کیا تاکہ باضابطہ انتخابات کا سلسلہ شروع ہوسکے۔ ترجمان کی طرف سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق باہمی مشاورت پر عمل کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر اعظم ضیاء نے سب سے پہلے برطانیہ میں مقیم پارٹی کے سینئر رہنما پروفیسر راجہ ظفر خان سے سپریم کونسل کے ممبر کا حلف لیا جب کہ بعد ازاں پروفیسر راجہ ظفر خان نے جملہ سپریم کونسل کے ممبران سے حلف لیا۔ پانچ رکنی الیکشن کمیشن، جن میں سے چیف الیکشن کمشنر اعظم ضیاء کے علاوہ دیگر دو ممبران ساجد صدیقی اور سلیم بٹ اجلاس میں موجود تھے کی اپنی باہمی مشاورت کے بعد کمیشن کی نمائندگی کرتے ہوئے ساجد صدیقی نے شرکائے اجلاس کو پارٹی کے اندر جاری مشاورتی عمل اور مختلف عہدوں کے لئے امیدواران کی فہرست پیش کی۔ ترجمان کے مطابق بھارتی تہاڑ جیل میں محبوس قائد انقلاب اور کشمیری قوم کے ہردلعزیز رہنما محمد یاسین ملک کو سپریم کونسل نے دوبارہ اتفاق رائے کے ساتھ ان کی باصلاحیت اور ولولہ انگیز قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین کے عہدے پر بدستور فائز رکھنے کا فیصلہ کیا۔ الیکشن کمیشن نے بعدازاں اتفاق رائے کے ساتھ منتخب ہونے والے باقی ماندہ جملہ عہدیداران کا حتمی اعلان کیا جس کے مطابق پارٹی کے سینئر رہنما ممبر سپریم کونسل سابق مرکزی چیف آرگنائزر راجہ حق نواز خان سینئر وائس چیئرمین کے عہدے پر منتخب ہوئے۔ نتائج کے مطابق پارٹی کے سینئر رہنما خواجہ سیف الدین، سلیم ہارون اور گلگت سے ضیاء الحق وائس چیئرمین جبکہ برطانیہ میں مقیم پارٹی کے سینئر رہنما و سابق صدر برطانیہ زون صابر گل مرکزی چیف آرگنائزر کے عہدوں پر منتخب ہوئے ہیں۔ پروفیسر راجہ ظفر خان کو سفارتی شعبے کے سربراہ محمد رفیق ڈار کو پارٹی و چیئرمین کے ترجمان اور خواجہ منظور احمد چشتی کو سیکرٹری فائنانس کے عہدوں پر دوبارہ منتخب کیا گیا۔ پارٹی کے سینئر و بزرگ رہنما حافظ محمد انور سماوی کو جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے پالیسی اینڈ پلاننگ کمیشن کے چیئرمین کے طور پر منتخب کیا گیا جب کہ بھارتی مقبوضہ جموں کشمیر کے لئے تنظیم کے مرکزی سیکرٹری جنرل، تین وائس چیئرمین اور دیگر عہدے مختص رکھے گئے۔ الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق پارٹی کے سینئر رہنما سردار جاوید حنیف کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل، سینئر رہنما سردار محمد انور خان کو ڈپٹی چیف آرگنائزر جبکہ سینئر رہنما حافظ ممتاز احمد کو ڈپٹی سیکرٹری فائنانس کے عہدوں کے لئے منتخب کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق اختتامی مرحلے پر ریاست بھر سے اور بیرون ریاست اجلاس میں موجود سپریم کونسل کے ممبران نے اپنی مختصر گفتگو میں نومنتخب عہدیداران کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے تحریک و تنظیم کے تئیں نئے چیلنجز سے نبردآزما ہونے اور قوم و تحریک کی بہتر نمائندگی کے لئے پارٹی کی حکمت عملی جدید تقاضوں کے عین مطابق مرتب دینے پر زور دیا۔ ترجمان کے مطابق شرکائے اجلاس سے اپنے اختتامی کلمات میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے نومنتخب سینئر وائس چیئرمین راجہ حق نواز خان نے بھرپور اعتماد کا اظہار کرنے پر جملہ ممبران سپریم کونسل بالخصوص پارٹی کے سینئر اور بزرگ رہنمائوں اور مرکزی الیکشن کمیشن کے ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ممبران کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ سینئر وائس چیئرمین راجہ حق نواز خان نے بحیثیت قائمقام چیئرمین کے بعدازاں مرکزی کابینہ کو اعتماد میں لیتے ہوئے اپنے سوابدیدی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے بلجیم (یورپ) میں مقیم پارٹی کے سینئر رہنما سردار زاہد حسین کو وائس چیئرمیں کے عہدے کے لئے نامزد کیا۔ 
یورپ سے سے مزید