اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ میں زیرالتوامقدمات کی تعداد 53 ہزار 547 ہوگئی ہے ، جمعہ کے روز سپریم کورٹ کی جانب سے 16 سے 31 جنوری 2022 تک سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد سمیت تمام رجسٹریوں میں نمٹائے گئے اورزیرالتوامقدمات کی رپورٹ جاری کی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق 16 سے 31 جنوری 2022 کے دوران سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد ،کراچی، پشاور،لاہور اور کوئٹہ رجسٹری میں 673 نئے مقدمات دائر ہوئے اور مجموعی طور پر 495مقدمات نمٹائے گئے،انہی 15 دنوں میں اسلام آباد مین رجسٹری میں 278، لاہور برانچ رجسٹری میں 248 ،کراچی برانچ رجسٹری میں 73،پشاور برانچ رجسٹری میں 61 اورکوئٹہ برانچ رجسٹری میں 13 نئے مقدمات دائر ہوئے ، اس عرصہ کے دوران اسلام آباد میں 464 اور کراچی میں 31 مقدمات نمٹائے گئے۔