• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس جدید دور میں ماہرین حیران کن چیزیں تیار کررہے ہیں ،اس ضمن میں ایک پاور میٹر ڈسپلے تیار کیا گیا ہے جو یوایس بی کیبل کے ساتھ ہے یہ ڈسپلے چارجنگ کی رفتار اور معیار کے متعلق معلومات دکھاتا رہتا ہے۔ اس سلسلے میں چند کمپنیاں بہترین ڈسپلے والی یوایس بی کیبل بنارہی ہیں اور ان کی قیمت 20 ڈالر تک ہے۔ اپنی ساخت کی بنا پر یہ ہر چارج ہونے والے آلے سے منسلک ہوجاتی ہیں۔ 

اگرچہ فون اور ٹیبلٹ وغیرہ کا ڈسپلے ان کے چارج ہونے کی کیفیت ظاہر کرتا ہے لیکن کوئی ڈرون اور دیگر آلات صرف ایل ای ڈی کا رنگ بدل کر ہی بتاتے ہیں کہ وہ مکمل طور پر چارج ہوچکا ہے۔ اکثر یوایس بی کیبل زائد چارج لے جاسکتی ہیں، جن سے فون، لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ، چھوٹے آلات، ڈرون، اور دیگر اشیا تیزی سے چارج ہوجاتی ہیں۔ 

بعض کیبل مڑنے تڑنے سے محفوظ ہیں اور ان کے اندر شارٹ سرکٹ نہیں ہوتا۔لیکن یاد رہے کہ یہ ڈیٹا کیبل نہیں بلکہ اسے تیز چارجنگ کے لیے بنایا گیا ہے۔ یہ مشکل سے 480 میگابائٹس فی سیکنڈ ٹرانسفر کرسکتی ہیں جب کہ اچھی کیبل 5 سے 10 گیگا بائٹس فی سیکنڈ تک ڈیٹا منتقل کرسکتی ہیں۔ اس وقت تین چار کمپنیاں ایسی یو ایس بی کیبل بنارہی ہیں جن میں ووٹوبیئس، یو آر وی این ایس اور چپوفی بہترین ہیں۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید