کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ لتا منگیشکر خوشگوار شخصیت انسانیت اور سادگی کا نمونہ تھیں انہی خوبیوں نے انہیں عظیم بنایا جو سب کے لئے سبق ہے۔ کشور کمار اور اب لتا کی وفات نے میری میوزک سے لگاو کو توڑ دیا ہے۔کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ لتا منگیشکر کے انتقال سےسنہرے دور کا اختتام ہوگیا۔ وقار یونس نے کہا اب کبھی دوسری لتا نہیں ہوں گی۔محمد حفیظ اور کئی پاکستانی کرکٹرز نے لتا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔