بیجنگ(شِنہوا)ایسٹ مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف چائنہ کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق چین میں عوامی پیشکش فنڈز کے زیرانتظام اثاثے گزشتہ برس کے اختتام تک 255.6کھرب یوآن (40 کھرب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئے۔ چین کے سکیورٹیز ریگولیٹر کی زیرنگرانی کام کرنے والے ادارے ایسٹ مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف چائنہ کے مطابق سال 2021 کے اختتام تک چین میں اثاثوں کا انتظام کرنے والی 137 کمپنیاں تھیں، جن میں 45 غیرملکی سرمایہ کاری کرنے والی اور 92 مقامی کمپنیاں تھیں۔ ایسٹ مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف چائنہ کے اعدادوشمار کے مطابق 2021 کے اختتام پر، 12 سکیورٹیز فرمز کے تحت اثاثہ جات کے انتظام کی ذیلی کمپنیوں اور 2 انشورنس اثاثہ جات مینجمنٹ کمپنیوں کے پاس عوامی پیشکش فنڈز کے انتظام کے لئے اہلیت تھی۔