مالے (اے ایف پی) مالدیپ نے فلسطینی عوام کے ساتھ پختہ یکجہتی کے طور پر پرتعیش سیاحتی جزیرے میں اسرائیلیوں کے داخلے پر پابندی کا اعلان کردیا۔منگل کو پارلیمنٹ سے منظوری کے فوری بعد صدر محمد معیزو نے قانون سازی کی توثیق کی۔صدر کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ یہ توثیق اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام کے خلاف جاری مظالم اور نسل کشی کی جاری کارروائیوں کے جواب میں حکومت کے ٹھوس موقف کی عکاسی کرتی ہے،مالدیپ فلسطینی کاز کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔