• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لتا منگیشکر کی آخری رسومات، شاہ رخ خان کے ساتھ خاتون گوری خان نہیں تو کون تھیں؟

لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں شرکت کرنے والے بالی ووڈ کنگ خان نے اپنی اہلیہ گوری خان نہیں بلکہ ایک دوسری خاتون کے ساتھ شرکت کی۔

بھارتی سوشل میڈیا صارفین پہلے تو شاہ رخ خان کے ساتھ ماسک لگائے کھڑی خاتون کو گوری ہی سمجھتے رہے لیکن پھر سوشل میڈیا پر اس کی تردید کی گئی۔

شاہ رخ خان کے ساتھ شرکت کرنے والی خاتون کے حوالے سے مختلف چہ مگوئیاں ہونے لگیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ شاہ رخ خان کے ساتھ ساتھ رہنے والی یہ خاتون گوری خان نہیں تو کون تھیں؟

بتایا گیا کہ شاہ رخ خان نے لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں اپنی اہلیہ نہیں بلکہ اپنی مینیجر پوجا دادلانی کے ہمراہ شرکت کی تھی۔

ممبئی کے شیوا جی پارک میں لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں شاہ رخ خان نے پوجا دادلانی کے ہمراہ ان کی میت پر پھول رکھے اور ہاتھ اٹھا کر دعا کی۔

خیال رہے کہ بھارت کے ہندو انتہا پسندوں کو بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو لتا منگیشکر کی میت پر دعا پڑھ کر پھونکنا پسند نہیں آیا اور اسے میت پر تھوکنے سے تشبیہ دے ڈالی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید