• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، اساتذہ سے بدتمیزی، دوبارہ داخلے کی درخواست مسترد

اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ نے اساتذہ سے بدتمیزی کرنے پر نجی اسکول سے بے دخل طالب علم ریان احمد کی دوبارہ داخلے سے متعلق دائر درخواست مسترد کر دی ۔ پیر کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نجی اسکول سے بے دخل طالب علم ریان احمد کی دوبارہ داخلے سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ میرا موکل ریان علی نویں کلاس کا طالب تھا ، اساتذہ اور بچوں سے بدزبانی و مس کنڈکٹ کے باعث اسکول انتظامیہ نے میرے موکل کو بے دخل کیا، اسکول بچے کو ہمیشہ کیلئے بے دخل نہیں کر سکتا۔
اہم خبریں سے مزید