• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، اسلامک ٹرسٹ ایجوکیشن اسکولز کیس سندھ ہائیکورٹ کو واپس

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ نے اسلامک ٹرسٹ ایجوکیشن اسکولز اور کالجز کی ملکیت کا معاملہ سندھ ہائی کورٹ کو واپس بھیج دیا ہے۔ پیر کو چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بنچ نے اسلامک ٹرسٹ اسکولز اینڈ کالجز کی ملکیت کے بارے میں عدالتی فیصلے کیخلاف سندھ حکومت کی نظر ثانی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ ملکیت کے دعویداروں کو ٹرسٹ حوالہ کرنے کا فیصلہ ہائیکورٹ خود ہی کرلے گی ، یقینی بنایا جائے کہ ٹرسٹ اسکولز سے مفت تعلیم حاصل کرنے والے طلبا مقدمے سے متاثر نہ ہوں۔

اہم خبریں سے مزید