لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان رابطے کے بعد پی ڈی ایم کا ہنگامی ویڈ یو لنک اجلاس 11فروری کو طلب کر لیاگیا، مولانا فضل الرحمٰن تین روز ہ دورے پر کل (جمعرات ) کو لاہور آئینگے جہاں انکی اہم سیاسی ملاقاتیں ہونگی، وہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی سے بھی ملیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جسکے بعد پی ڈی ایم کا ویڈیو لنک پر ہنگامی اجلاس 11 فروری کو طلب کر لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے حکومت کیخلاف موثر پیش قدمی کے معاملے پر اتفاق کیا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ٹیلی فون کر کے مولانا فضل الرحمان کو اپنی پارٹی کی ایگزیکٹو کونسل کے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا ،۔