کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم محمد ہارون کو عبداللہ شاہ غازی مزار کے پارکنگ گیٹ سے گرفتار کیا گیا۔حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے غیر ملکی کرنسی 4 ہزار امریکی ڈالر اور موبائل فون برآمد ہوا۔ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ گجرات سے غیر ملکی کرنسی فروخت کرنے آیا تھا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔