• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی صحت مند، منتقلی کی افواہوں میں صداقت نہیں، جیل ذرائع

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)بانی پی ٹی آئی صحت مند اور اڈیالہ جیل میں اپنے سیل میں ہیں ،ان کی صحت اور کہیں اور منتقلی بارے افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ،جیل ذرائع کے مطابق ہفتہ کو بھی عمران خان نے سرکل نمبر4میں اپنا دن معمول کے مطابق گزارا،ڈاکٹروں نے ان کاطبی معائنہ کیاان کی نبض ،بلڈ پریشر اور آکسیجن تمام نارمل تھی،حسب معمول انہوں نے ورزش کی ،ذرائع کے مطابقصبح 8بجے انہوں نے ناشتہ کیا جس میں تازہ جوس ،تخم بالنگا،کھجوریں ،کافی ،انڈے شامل تھے جب کہ دوپہر کے کھانے میں انہوں نے مٹن کاسالن ،دہی ،سلاد ،کوک اور روٹیاں لیں ،رات کوحسب معمول انہوں دلیہ لیا جس میں ڈرائی فروٹ ڈالاگیاتھا۔
اہم خبریں سے مزید