• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئیے ایڈز سے پاک ملک کیلئےمتحد ہو جائیں، شہباز شریف

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان ایچ آئی وی کے خلاف قومی حکمت عملی کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانے کے لیے پر عزم ہے اور ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ایڈز کے خلاف مہم میں کوئی پیچھے رہ نہ جائے، آئیے ایڈز سے پاک ملک کے لیے متحد ہو جائیں،مساوات اور شمولیت پر مبنی حکمت عملی کے ذریعے ہی ہم ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو روک سکتے۔ ایڈز کے عالمی دن کا اس دفعہ کا موضوع، "ٹیک دا رائیٹس پاتھ : میری صحت میرا حق)" ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ایڈز کو صحت عامہ کے خطرے کے طور پر ختم کرنا، انسانی حقوق کے لیے پختہ عزم سے شروع ہوتا ہے۔وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار گزتشہ روزایڈز کے خاتمے کے عالمی دن (یکم دسمبر 2024) پر اپنے پیغام میں کیا۔
اہم خبریں سے مزید