• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، فی کلو قیمت 254 روپے 30 پیسے مقرر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سردی میں مزید اضافےکےساتھ ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ کردیا گیا،فی کلو قیمت254 روپے30 پیسےمقرر ،نئی قیمتوں کا اطلاق دسمبر کیلئے ہوگا، نوٹیفکیشن جاری،اوگرا کے مطابق ڈالر ایکسچینج ریٹ میں اضافے کے باعث ایل پی جی مہنگی کی گئی،ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں گیارہ پیسے جبکہ گیارہ اعشاریہ آٹھ کلوگرام کا گھریلو سلنڈر ایک روپے بتیس پیسے مہنگا کردیا گیا-نئی قیمتوں کا اطلاق دسمبر کیلئے ہوگا۔اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کردیاجس کےمطابق ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت254 روپے30 پیسےمقرر کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید