• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراد شاہ کا اسحٰق ڈار کو خط، چولستان کینال پر تحفظات

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چولستان کینال پر تحفظات کا اظہار کر تے ہوئے نائب وزیراعظم اور ویر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو خط لکھ کر وفاقی حکومت سے چولستان کینال تعمیرنہ کرنے کی باقاعدہ درخواست کردی۔ خط میں کہا گیا کہ11اکتوبر 2024کو سی ڈی ڈبلیو پی نے غیر قانونی طور پر چولستان کینال کی منظوری دی۔ حکومت پنجاب نے ارسا سے پانی کی دستیابی کا سرٹیفکیٹ لیا، جس پر حکومت سندھ کے نمائندے نے اتفاق نہیں کیا۔ صوبے میں پانی کی کمی سے معیشت کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ حساس اور متنازع مسئلے کی وجہ سے سندھ میں سیاسی جماعتیں، زراعت سے وابستہ تنظیمیں اور سول سوسائٹی احتجاج کر رہی ہیں۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال سے درخواست کی کہ سی سی آئی کے فیصلے تک کینال کی منظوری نہ دیں۔ خط میں موقف اختیار کیا گیا کہ جب تک مشترکہ مفادات کونسل فیصلہ نہ کرے یہ معاملہ ایکنک میں زیر بحث نہ لایا جائے اورسی ڈی ڈبلیو پی کو فیصلے پر نظر ثانی کی ہدایت کی جائے۔
اہم خبریں سے مزید