• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشال یوسفزئی، وزیراعلیٰ کے پی کی معاون خصوصی کے عہدے سے برطرف

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بیگم کی ترجمان مشال یوسف زئی کو معاون خصوصی کے عہدے سے برطرف کردیا ہے، اس سے قبل ستمبر میں بھی مشال یوسف زئی کو مشیر کے عہدہ سے ڈی نوٹی فائی کیا گیا تھا تاہم بعد ازاں ستمبر کے آخر میں مبینہ طور پر عمران خان کی ہدایت پر انہیں دوبارہ کابینہ میں شامل کیا گیا تھا ، جمعہ کی شام وزیر اعلی ہاؤس پشاور میں تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد رات گئے خیبرپختونخوا کے محکمہ انتظامیہ کی جانب سے مشال کو ایک مرتبہ پھر ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، قبل ازیں رواں سال اپریل میں مشال یوسف زئی پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ محکمہ سماجی بہبود و ترقی نسواں اور زکواۃ و عشر نے صوبائی حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے خلاف مشال اور سیکرٹری کیلئے گاڑیاں خریدنے کی اجازت مانگی تھی۔
اہم خبریں سے مزید