• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر تنخواہ دار ٹیکس دہندگان کو بروقت ری فنڈ کی ادائیگی میں ناکام

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ایف بی آر تنخواہ دار ٹیکس دہندگان کو بروقت ری فنڈ کی ادائیگی کرنے میں ناکام ، تنخواہ دار ٹیکس دہندگان جو کہ موجودہ حکومت کے دور میں اضافی ٹیکس کے بوجھ کا شکار ہیں ،انھیں ایف بی آر نے خود کار نظام کے تحت ری فنڈ کی ادائیگی کا اعلان کیا تھا اس مقصد کے لئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے اسپیشل ریفنڈ زونز (SRZs) بھی قائم کئے گئے لیکن اس کے باوجود ری فنڈ کی ادائیگی کا سسٹم ٹھیک نہیں ہو سکا، اس مسئلے پرپاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی جانب سے چیئرمین ایف بی آر کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے اسپیشل ریفنڈ زونز (SRZs) کا قیام ٹیکس دہندگان کو ریفنڈز اور ایڈجسٹمنٹ کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے میں ناکام رہا ہے،خط میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے ری فنڈ کی ادائیگی اور ایڈجسمنٹ کے لئےمخصوص ریفنڈ زونز قائم کیے گئے تاہم، اس کے باوجود ٹیکس دہندگان کو اپنے ریفنڈ/ ایڈجسٹمنٹ حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
اہم خبریں سے مزید