• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفری پابندیاں، PIA اور ایوی ایشن کو 450 ارب روپے کا نقصان ہوا

اسلام آباد (آئی این پی) سفری پابندیوں کے باعث پی آئی اے اور ایوی ایشن کو تقریبا 450 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔ذرائع نجکاری کمیشن کے مطابق گزشتہ ساڑھے چار برسوں میں پی آئی اے کو تقریبا 220ارب روپے کا نقصان ہوا، جبکہ یورپی روٹس پر پابندی کے باعث سول ایوی ایشن کو بھی 250ارب کا نقصان ہوا۔ ذرائع نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ یورپی روٹس بحال ہونے سے پی آئی اے کی نجکاری میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا، جبکہ یورپی روٹس کے بعد پی آئی اے کیلئے یوکے کے روٹس جلد بحال ہونے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ یوکے کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کے فلائی روٹس بند ہونے کا تخمینہ بھی لگایا جائیگا، جبکہ پی آئی اے کی نجکاری سے قبل یوکے کیلئے روٹس بحال کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ذرائع نجکاری کمیشن کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کیلئے جی ٹو جی معاہدے کے تحت فروخت کیلئے بات چیت بھی چل رہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید