• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالتوں میں سب سے زیادہ کیسز زیر التوا

کراچی (این این آئی)سندھ کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالتوں میں سب سے زیادہ کیسز زیرِ التوا ہیں۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالتوں کے منتظم جج جسٹس اقبال کی جانب سے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی گئی ہے جسکے مطابق رواں سال مختلف کیسز میں سنائی گئی سزاوں کا تناسب 19.28 فیصد رہا۔رپورٹ کے مطابق سندھ میں دہشت گردی کے کیسز کی سماعت کیلئے 30کورٹس بنائی گئی ہیں، دہشت گردی کے کیسز کی سماعت کیلئے 20 عدالتیں کراچی میں ہیں۔سندھ کی عدالتوں میں دہشت گردی کے ایک ہزار 314کیسز زیرِ التوا ہیں۔2023 کے اختتام پر صوبے بھر کی عدالتوں میں 1 ہزار 4 سو 48 کیسز زیرِ التوا تھے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک 9 سو 75 مقدمات کا فیصلہ سنایا گیا اور 787 مقدمات میں ملزمان کو عدم شواہد کی وجہ سے بری کیا گیا۔ اے ٹی سی نے رواں سال بم دھماکوں کے 6 مقدمات کا فیصلہ سنایا جن میں تمام ملزمان بری ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید