• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، طلباء یونین پر پابندی کیخلاف احتجاج

طلباء یونین پر پابندی کے 38 سال مکمل ہونے پر کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

کراچی طلباء الائنس نے احتجاج کرتے ہوئے تعلیمی بجٹ بڑھانے، تعلیمی عمل معمول پر لانے اور طلبہ کو ٹرانسپورٹ پر پچاس فیصد سبسڈی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں طلباء یونین کی بحالی کے لیے مجوزہ بل تیار کرلیا گیا ہے۔

سندھ اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے قانون نے مجوزہ بل منظور کرکے اسمبلی کو بھجوا دیا ہے۔

کمیٹی کی جانب سے تیار کیے گئے بل کے مطابق نجی و سرکاری کالجز و جامعات اور دیگر تعلیمی اداروں میں طلباء یونین ہوگی اور تعلیمی اداروں میں انرول شخص طلباء یونین کو ووٹ دے سکے گا یا انتخابات میں حصہ لے سکے گا۔

قومی خبریں سے مزید