• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چہیتوں اور چمچوں کیلئے سرٹیفکیٹ باقی وزراء پر عدم اعتماد، وزیراعظم سے حساب لیں گے، بلاول بھٹو

ملتان(نیوز ایجنسیز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چہیتوں اور چمچوں کیلئے سرٹیفکیٹ باقی وزراء پر عدم اعتماد ہے، ہم اسلام آبادپہنچیں گےاوروزیراعظم سے حساب لیں گے ،ہم عدم اعتماد لائیں گےتو پورا ملک دیکھے گا، ایک وزیرجس نےسی پیک کو سبوتاژ کیا اسے بھی سرٹیفکیٹ دیا مگر ہمارے وزیر خارجہ کو نہیں ملا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں حکومت کیخلاف عدم اعتماد کی مہم چلانی ہے، حکومت کی نااہلی بےنقاب کریں گے، ہم سب نے مل کر کٹھ پتلی کا بندوبست کرنا ہے۔

انہوں نے کہا جب ہم عدم اعتماد لائیں گے تب پورا ملک دیکھے گا، مارچ آنے سے پہلے ان کی ایک وکٹ گر چکی ہے، کراچی کاایک وزیر پہلےنوکری پھروزارت سےنکالاگیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ آج عمران خان خود ہی اپنے وزرا میں سرٹیفکیٹ بانٹ رہے تھے، 10چہیتوں کو عمران خان نے سرٹیفکیٹ دیئے اورباقی وزرا پر عدم اعتماد ظاہر کیا.

 ایک وہ وزیرجس نےسی پیک کوسبوتاژکیاان کوبھی سرٹیفکیٹ دیاگیا، ہمارے وزیر خارجہ کو ایک سرٹیفکیٹ بھی نہیں ملا، عمران خان نے ملتان سے ناانصافی کی ، صرف دس وزیر عمران خان کی شاباشی کے لائق ہیں۔

اہم خبریں سے مزید