لاہور(اپنے نامہ نگار سے)ایرانی قونصل جنرل لاہور رضا ناظری اور ڈی جی خانہ فرہنگ ایران جعفر روناس نے لاہور پریس کلب کا دورہ کیا۔سیکرٹری لاہور پریس کلب عبدالمجید ساجد ،نائب صدر ناصرہ عتیق، فنانس سیکرٹری شیراز حسنات، ممبر گورننگ باڈی ظہیر شیخ،ڈاکٹر شجاعت حامد اور سید رضوان شمسی نے ایرانی سفارت کاروں کوکلب آمد پر خوش آمدید کہا۔