• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جہانگیر ترین گروپ کے رابطوں میں مزید تیزی آگئی۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے ارکان کے باہمی رابطوں کا ابتدائی راؤنڈ مکمل ہو چکا ہے، جس کے بعد گروپ کا باضابطہ اجلاس جلد طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ نون کے رابطے کے بعد ترین گروپ کی چوہدری برادران سے ملاقات کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مشترکہ دوست ترین گروپ کے مرکزی رہنماؤں کی چوہدری برادران سے ملاقات کے لیے متحرک ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہا نگیر ترین گروپ گزشتہ روز غیر رسمی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر چکا ہے۔

جہانگیر ترین گروپ آئندہ ہفتے بھرپور سیاسی سرگرمیوں کا سلسلہ شروع کر دے گا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ سیاسی صورتِ حال سے الگ نہیں رہے گا، وہ اس حوالے سے اپنا سیاسی کردار ادا کرے گا۔

قومی خبریں سے مزید