اسلام آباد(پی پی آئی)ای او بی آئی میں بے ضابطگیوں اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے کیس میں سابق چئیرمین ای او بی آئی ظفر گوندل سمیت 5 ملزمان کی ضمانتیں مسترد ہوگئیں جس پر وہ کمرہ عدالت سے فرار ہوگئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزمان کی جانب سے ضمانت کی درخواستوں کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل راجہ اسد محمود نے کی۔