• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی دوسری رپورٹ بھی نامکمل قرار دیدی

لاہور (این این آئی، ٹی وی رپورٹ) سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی رپورٹ کا جائزہ لینے والے میڈیکل بورڈ نے امریکی نژاد ڈاکٹر فیاض شاول کی تحریر ایک بار پھر مسترد کردی۔ 

ذرائع کے مطابق جائزہ بورڈ نے رپورٹس کو نامکمل قرار دیا اور مؤقف اپنایا کہ امریکی نژاد ڈاکٹر فیاض شاول کی رپورٹس مکمل نہیں، ڈاکٹر فیاض شاول نے صرف نواز شریف کی صحت پر تحریر بھیجی ہے۔ 

میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ کسی میڈیکل ادارے یا لیبارٹری کی میڈیکل رپورٹس ساتھ موجود نہیں۔

 میڈیکل بورڈ نے محکمہ صحت کو نواز شریف کی رپورٹس پر تحریری آگاہ کردیا۔ 

ذرائع کے مطابق 9 رکنی میڈیکل بورڈ نے پہلے بھی نواز شریف کی رپورٹس نامکمل قراردی تھیں۔

اہم خبریں سے مزید