کراچی(خبرایجنسی) سندھ حکومت کی وزرا کمیٹی نے بلدیاتی ایکٹ میں ترامیم کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل نہ کرنے کی سفارش کردی۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے بلدیاتی ایکٹ میں ترامیم سے متعلق اہم فیصلے کرلیے اور وزرا کمیٹی نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل نہ کرنے کی سفارش کردی۔سندھ حکومت نے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی،فوڈ اتھارٹی بلدیاتی اداروں کو منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ادارہ تحفظ ماحولیات بھی صوبائی کنٹرول میں رہے گا۔