• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس جدید دور میں سائنس داں حیران کن چیزیں تیار کرنے میں سر گرداں ہیں۔ اس ضمن میں ایک ایسی اسمارٹ کھڑکی تیار کی گئی ہے جوسردیوں میں حرارت جذب کرنے اور گرمیوں میں تپش کو روکنے کا کام انجام دے گی ۔آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے کھڑکیوں کے شیشوں کے لیے ایک اسمارٹ کوٹنگ تیار کی ہے۔

کھڑکی کے شیشے پر لگائی گئی پرت سے کمرے میں حدت کی مقدار کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔کھڑکی کے شیشے پر چالکوگینائڈ مٹیریئل کی پرت لگائی گئی ہے جو حرارت کے تحت اپنی کیفیت بدلتا ہے۔ سردیوں میں یہ دھوپ سے انفراریڈ شعاعیں جذب کرتا ہے اور اس کی گرمی کمرے میں بکھیرتا ہے۔گرمی میں یہ الٹا عمل کرتا ہے اور کمرے کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ 

اس طرح بدلتے موسم کے تحت یہ کھڑکی کام کرتی ہے ۔اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ایک شفاف ہیٹر بھی لگایا ہے جو مختلف ڈگریوں پر گرمی اور سردی کو کنٹرول کرتا ہے۔ ایک وقت ایسا بھی آتا ہے کہ شیشہ 30 سے 70 فی صد تک حرارت دےسکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس سے بجلی کا بل غیرمعمولی طور پر کم کیا جاسکتا ہے۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید