• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مایہ ناز بھارتی گلوکار و میوزک کمپوزر بپی لہری کی آخری رسومات کل 17 فروری کو ادا کی جائیں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیجنڈ گلوکار اور موسیقار بپی لہری کی آخری رسومات کل یعنی17 فروری کو پون ہنس شمشان گھاٹ، ممبئی میں ادا کی جائیں گی، لہری کا خاندان ان کے بیٹے بپا کے امریکا سے آنے کا انتظار کر رہا ہے۔

گلوکار کے پسماندگان میں دو بچے ہیں، ایک بیٹا، بپا لہری اور ایک بیٹی، ریما لہری چونکہ بپا امریکا میں ہیں اس لیے اہل خانہ ان کی آمد کا انتظار کر رہے ہیں، وہ بپی لہری کی آخری رسومات ادا کریں گے۔ 

 واضح رہے کہ مایہ ناز بھارتی گلوکار و کمپوزر بپی لہری ممبئی کے کریٹی کیئر اسپتال میں 69 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

ایک ماہ تک اسپتال میں رہنے والے بپی لہری کو پیر کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا، منگل کو ان کی طبیعت بگڑنے پر اہلِ خانہ نے ڈاکٹر کی موجودگی میں انہیں اسپتال منتقل کیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے اور چل بسے۔

بپی لہری کو بالی ووڈ کا راک اسٹار کہاجاتا تھا، بپی لہری سینے میں انفیکشن کے باعث ممبئی کے کریٹی کیئر اسپتال میں داخل تھے۔

کریٹی کیئر اسپتال میں بپی لہری کے معالج ڈاکٹر دیپک نے بپی لہری کے انتقال کی تصدیق کی اور بتایا کہ جب بپی لہری کو اسپتال لایا گیا تو ان کا بلڈ پریشر کم تھا۔

ڈاکٹر کے مطابق اسپتال لانے پر بپی لہری کی طبعیت بحال کرنےکی کوشش کی گئی لیکن بہت دیر ہو چکی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید