• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدین، پہلا ہندو نوجوان اے ایس پی بن گیا

فوٹو، سوشل میڈیا
فوٹو، سوشل میڈیا

سندھ کے ضلع بدین سے تعلق رکھنے والے مجندر کا نام سینٹرل سپیریئر سروس (سی ایس ایس) کے امتحان میں کامیابی کے بعد پولیس سروس آف پاکستان (پی ایس پی) میں تجویز کیا گیا ہے۔

انہیں ابتدائی طور پراسسٹنٹ سپرینٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی)  کے عہدے پر تعینات کیا جائے گا۔

سی ایس ایس کے سالانہ امتحان 2021 میں کل 17 ہزار 240 امیدوار شامل تھے اور ان میں ٹیسٹ اور انٹرویو کے بعد محض 207 افراد کا انتخاب کیا گیا ہے۔

 پورے پاکستان سے ان 207 امیدواروں میں 134 مرد جبکہ 73 خواتین کا نام شامل ہے۔

سوشل میڈیا پر رجندر نے ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ خاندان اور دوستوں کی دعاؤں سے وہ سی ایس ایس 2021  کوالیفائی کر کے پولیس سروس آف پاکستان کیلئے منتخب ہوگئے ہیں۔

اسکرین گریب، ایف پی ایس سی
اسکرین گریب، ایف پی ایس سی

پہلے ہندو اے ایس پی بننے کی مبارکباد کے ٹوئٹ پر  راجندر نے بھی ردعمل دیا۔

 رجندر نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ ’یہ لڑکا تو بالکل میری طرح دکھتا ہے؟‘

اس سے قبل سی ایس ایس 2020 میں سندھ سے ہی تعلق رکھنے والی ڈاکٹر ثنا رام چند سی ایس ایس کا امتحان پاس کر کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں شامل ہونے والی پاکستان کی پہلی ہندو خاتون تھیں۔

خاص رپورٹ سے مزید