• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مونال ریسٹورنٹ سیل رہے گا، سپریم کورٹ کا عدالتی فیصلہ مسترد کرنے سے انکار

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے مونال ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی اپیل کی سماعت کے دوران ریسٹورنٹ کے مالک کے وکیل کی جانب سے کیس کے حتمی فیصلے تک ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرکے ریسٹورنٹ کھولنے کی اجازت دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے وفاقی حکومت اوردیگر فریقین مقدمہ کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں،کیس کی مزید سماعت آئندہ عدالتی ہفتے کے دوران ہوگی۔

اہم خبریں سے مزید