• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قندیل بلوچ کے بھائی کو کیسےچھوڑ دیا؟سپریم کورٹ ایکشن لے،فواد چوہدری

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قندیل بلوچ قتل کیس میں سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان سے گزارش ہے کہ ایکشن لے کہ قندیل بلوچ کے بھائی کو کیسے چھوڑ دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کئی بار کہہ چکی ہے کہ یہ کیس فساد الارض ہیں۔جوڈیشری میں احتساب کا کوئی سسٹم نہیں ہے، غیرت کے نام پر سپریم کورٹ کے سو فیصلے ہیں کہ اس میں معافی نہیں ہو سکتی۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمیں ماڈرن پراسیکیوشن کی طرف جانا چاہئے، لڑکی سے زیادتی ہوئی، ویڈیو موجود ہے اور لڑکی کہتی ہے زیادتی نہیں ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید