• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کتنی اراضی فروخت کی ، کتنی متروکہ املاک پر قبضے ہیں؟ سپریم کورٹ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ایک ماہ کے اندر اندر متروکہ وقف املاک بورڈ کی تفصیلی آڈٹ رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ بتایا جائے کتنی اراضی فروخت یا کوڑیوں کے مول کرائے پر دی گئی ہے ، کتنی متروکہ املاک پر قبضے ہیں؟ اگر آئندہ سماعت پر تسلی بخش جواب نہ آیا توذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جسٹس اعجا زالاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے جمعرات کے روزکیس کی سماعت کے دوران متروکہ وقف املاک بورڈ کی جائیدادوں سے متعلق تفصیلات جمع نہ کرانے پر سوال اٹھایا، جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ گزشتہ سماعت پر متروکہ وقف املاک بورڈ سے تفصیلات مانگی گئی تھیں، پیش کیوں نہیں کی گئیں۔
اہم خبریں سے مزید