• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی یونیورسٹی میں کپاس گندم ورکشاپ، چین سے سیکھنے کا مشورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں سمارٹ کلائمیٹ واٹر اور فرٹیلائزر انٹیلی جنس سسٹم فار کاٹن اور گندم کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ ورکشاپ کی صدارت رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کی جبکہ ورکشاپ کے انٹرنیشنل گیسٹ سپیکر چانگ روی چائنہ سے اور ملائیشیا سے محمد رفیق تہا تھے ۔ چین سے تعلق رکھنے والے گیسٹ سپیکر پروفیسر چانگ روی نے شرکاء کو کپاس کی صورتحال بارے آگاہ کیا،ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے محمد رفیق تہا نے خطاب کرتے ہوئے ماحول کے متعلق ماڈلز پر بات کی اور اس کے استعمال سے کپاس اور گندم میں کس طرح بہتری لائی جا سکتی ہے اور ملائیشیا کس طرح اس کو بہتر بنا رہا ہے ۔ ڈائریکٹر کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر صغیر احمد نے پاکستان میں کپاس کی صورتحال پر تفصیلی بات کی ،ورکشاپ کے دوسرے سیشن سے ڈاکٹر حبیب الرحمان اور ڈاکٹر سیف الرحمن زرعی یونیورسٹی ملتان نے شرکاء کو ٹریننگ دی۔
ملتان سے مزید