• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے تحت علامہ اقبال کے یوم وفات کے سلسلے میں سہ روزہ تقریبات

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایگزیکٹیو ممبر اپوا ملتان طاہرہ نجم، ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر عبدالماجد وٹو ل، پروفیسر ریاست علی اور صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم نے کہا ہے کہ اقبال ایک آفاقی شاعر ہیں اور ان جیسا شاعر صدیوں بعد پیدا ہوتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ینگ پاکستانیز آرگنائز یشن کی جانب سے ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے یوم وفات اورکتب کے عالمی دن کے موقع پر سہ روزہ تقریبات کے پہلےافتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا، تقریب کی صدارت پرنسپل پروفیسر ریاست علی نے کی جب کہ مہمانان خصوصی میں ممبر اپوا ملتان طاہرہ نجم، صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم، ممبر ضلعی امن کمیٹی و جنرل سیکرٹری پاکستان علماکونسل ملتان پروفیسر عبدالماجد وٹو اور ممبر ایگزیکٹیو باڈی رشید عباس خان شامل تھے۔
ملتان سے مزید