ملتان(سٹاف رپورٹر) وزیر مملکت عبدالرحمٰن خان کانجو کی سیاسی و سماجی شخصیت ملک عاشق علی شجراکے گھر آمد، ان کے جواں سال صاحبزادے سابق ممبر ضلع کونسل ملتان ملک مشتاق حسین شجراکی وفات پر تعزیت کی اور دکھ و رنج کا اظہار کیا، اس موقع پروزیر مملکت کا کہنا تھا کہ مرحوم نیک صفت انسان تھے اور انہوں نے ہمیشہ دکھیانسانوں کی خدمت کی، اس موقع پر افتخار الحسن ،وقاص خان، کاشف خان خاکوانی،عمرسرور لودھی ،رانا محمد علی اور محسن رشید بھی موجو د تھے ۔