ملتان(سٹاف رپورٹر)تھانہ بستی ملوک کے علاقےمیں چور علاقہ مکینوں کے ہتھے چڑھ گیا، درگت کے بعد حوالہ پولیس کردیا ،نیو لاڑ بستی ملوک سے پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ رفیق کریانہ سٹور میں نامعلوم چور چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا جس کی علاقہ مکینوں نے خوب درگت بنائی ، اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر عوام کے ہاتھوں پکڑے جانے والے چور جس کی شناخت محمد عامر کے نام سے ہوئی جو لاہور کا رہائشی تھا کو اپنی تحویل میں لیکر تھانہ منتقل کردیا تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے کارروائی شروع کردی۔