ملتان (سٹاف رپورٹر) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث ٹھیکہ داروں کو بلوں کی ادائیگی نہ ہوسکی ہے جس کے باعث ٹھیکہ داروں نے پی ایچ اے کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ٹینڈرز میں حصہ لینا بند کردیا ہے، تین روز قبل ہونے والے ٹینڈرز میں ٹھیکہ داروں کی عدم شرکت کےباعث انتظامیہ کوشہر کے کام مکمل کرانا مشکل ہوگیا ہے ، بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چند ماہ سے ٹھیکہ داروں کو بلوں کی ادائیگی بند ہے ، انتظامیہ کی جانب سے رواں سال کے آغاز میں بجٹ نہ ہونے اور پھر پاس نہ ہونے کا بہانہ بنایا گیا لیکن چند ماہ سے بجٹ پاس ہونے کے باوجود ٹھیکہ داروں کو بلوں کی ادائیگی نہ کی گئی ہےجس کے باعث ٹھیکہ داروں نے پی ایچ اے کے ٹینڈرز کا بائیکاٹ کردیا ہے اور ٹینڈرزمیں ریٹ ڈالنے بند کردیئے ہیں۔